منگل,  08 اکتوبر 2024ء
بڑےایونٹ فیفاورلڈکپ2026کاشیڈول جاری

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفانے ورلڈکپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فیفاورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیاگیاایونٹ کاآغاز11جون سےہوگا۔


فیفا ورلڈکپ 2026 کے104 میچز3 ممالک امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، ہر میزبان اپنے ہوم ملک میں 3،3 میچز کھیلے گا۔
میچ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 ایونٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو اور فائنل19 جولائی کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔


شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کا سیمی فائنل ڈیلیس اور اٹلانٹا میں 14 اور16 جولائی اور تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی کو میامی میں ہوگا۔
فیفا کے مطابق گروپ کے ابتدائی2 میچ ڈے پر دو، دو میچز ہوں گے،گروپ کے آخری چار میچ ڈے پر روز 6،6 میچز ہوں گے۔

مزید خبریں