پیر,  06 مئی 2024ء
کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں شکست نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، کیویز کے ہاتھوں ہار پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 174 رنز بناسکی اور یوں مسلسل دوسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ فخر زمان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم نے میچ کے اختتامی لمحات میں 11 گیندوں پر 22 رنز جوڑے لیکن ٹیم کو فتح ہمکنار نہ کرواسکے۔ دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی مظاہرہ نہ کرسکا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز

شائقین سے فُل اسٹیڈیم میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ننھے فینز شکست پر دلبراشتہ نظر آئے جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شکست کا ملبہ تجربات کو قرار دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News