پیر,  06 مئی 2024ء
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سویپ کے بعد اب قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے۔

ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا جس میں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مختلف ڈرلز کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے لیکن ٹی 20 میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے اور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News