پیر,  20 مئی 2024ء
اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم کی والد سے ملنے کی اجازت نہ لینے سےمتعلق تمام الزامات کی تردید

 

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی (صاحبہ) کو 42 سال تک اپنے والد سے ملنے نہ دینے سے متعلق تمام الزامات کی تردید کردی۔

حال ہی میں اداکارہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی (صاحبہ) کو 42 سال تک اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق تمام الزامات کی نہ صرف تردید کی بلکہ طلاق کی بھی کھلے عام تردید کی۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ صاحبہ نے چند روز قبل اپنے حقیقی والد امام ربانی سے پہلی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ ان کے اور ان کے سابق شوہر امام ربانی کے درمیان صلح کیوں نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News