بدھ,  01 مئی 2024ء
کوئی آنٹی کہہ کرمخاطب کرےتوبرالگتاہے،صبافیصل

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ صبافیصل نےکہاہےکہ کوئی آنٹی کہہ کرمخاطب کرےتوبرالگتاہے۔

سینئراداکارہ صبافیصل نےاپنی بہوحنا خواجہ بیات کےہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراداکارہ سےسوال وجواب کئےگئے۔

پروگرام کےدوران اداکارہ نےاپنےساتھی اداکاروں کےبارےمیں بتایاجوعمرمیں توان سےبڑےہیں مگرخودکوجوان ہونےکاڈرامہ کرتےہیں اور دوسروں کو آنٹی یا آپا کہتے ہیں۔

دوران انٹرویو صبا فیصل سے سوال کیا گیا کہ لوگ آپ کو کس نام سے پکارتے ہیں، کوئی آپا، باجی، خالہ کہہ کر مخاطب کرے تو کیسا لگتا ہے؟

جس پراداکارہ کی بہونےمیزبان کوجواب میں کہاکہ میری ساس آئرش ہیں اور چونکہ وہ انگریز ہیں تو میں نے اپنی ساس سے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے پکاروں، جس پر میری ساس نے جواب دیا کہ آپ مجھے کچھ بھی کہہ کر پکار سکتی ہیں لیکن آنٹی کے نام سے مخاطب نہ کرنا جو پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ انگریز کلچر میں آنٹ (Aunt) کہا جاتا ہے لیکن وہاں آنٹی کا مفہوم غلط قسم کی عورت کے طور پر لیا جاتا ہے۔

جس پر صبا فیصل نے بھی کہا کہ اگر انہیں کوئی آنٹی کہہ کر مخاطب کرے تو انہیں بُرا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے آنٹی کہہ کر بلائیں، میں یہ ہرگز نہیں چاہتی‘۔

مزید پڑھیں: بھارت کے معروف اداکار اور اداکارہ نے خاموشی سے ایک دوسرے سے شادی کر لی، حیران کن انکشاف 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News