بدھ,  08 مئی 2024ء
رمضان المبارک میں اسلام قبول کیا ، چھ سال سے روزے رکھ رہا ہوں ،معروف بھارتی اداکار

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکار آر ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک میں اسلام قبول کیا اور یہ مہینہ دراصل میرے دل کے بہت قریب ہے۔

35 سالہ اداکار نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے چند سال قبل رمضان کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد یہ مہینہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ یہ میرا چھٹا رمضان ہے اور اللہ کے فضل سے میں ہر سال روزے رکھتا ہوں۔

اداکار ویوین ڈیسینا نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں روزہ مسلمانوں پر فرض ہے کیونکہ یہ اسلام کے 5 ستونوں میں سے ایک ہے، اس لیے میں 30 روزے رکھتا ہوں بشرطیکہ بیماری جیسا کوئی عذر نہ ہو۔

اداکار نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ رمضان المبارک کا مہینہ بحرین میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاروں، میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ شروع میں میرے لیے روزہ رکھنا بہت مشکل تھا کیونکہ میں کافی اور پانی کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن اب میری فیملی فیملی اور دوست بھی سوچتے رہتے ہیں کہ میں پانی یا کافی کے بغیر 13 یا 14 گھنٹے کیسے رہ سکتا ہوں، اللہ کے فضل سے میرے لیے روزہ آسان ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا کی شادی وہبیز دورابجی سے 2013 میں ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوئی، 2022 میں انہوں نے مصری صحافی نورین علی سے شادی کی، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

ویوین ڈیسینا نے بھارتی ٹیلی ویژن کے بہت سے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں جسٹ تم، مدھوبالا، پیار کی ایک کہانی شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News