پیر,  06 مئی 2024ء
گوگل کا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا جانے والاہے ۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد طاقتور پروسیسرکی حامل ڈیوائسز اور اچھے بینڈوتھ کا انٹرنیٹ رکھنے والے صارفین بہتر طریقے سے ڈاؤن لوڈنگ کر سکیں گے۔2019

س سے قبل گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بجائے ایک کے بعد ایک ڈاؤن لوڈ ہوتی تھیں۔ لیکن نئےفیچر کے بعد صارفین ایک ساتھ دو ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈنگ پر لگا سکیں گے جو فون کی بہتر پروسیسنگ پاور انٹرنیٹ اسپیڈ کو استعمال کرتے ہوئے اس کو ممکن بنائے گا۔گوگل کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا۔

مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت پر گوگل کا ملازم برطرف

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News