اتوار,  14 جون 2026ء
حکومت ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائے، سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ایف بی آر مسلسل اپنے ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں، جس کا خمیازہ عوام اور موجودہ ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ جب بھی ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوتا تو حکومت نئے ٹیکسز اور مختلف سرچارجز عائد کرکے پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں پر مزید بوجھ ڈال دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل معیشت اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے لاکھوں افراد اور شعبے موجود ہیں جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، لیکن حکومت ان کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے بجائے بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے عام شہریوں پر مالی دباؤ بڑھا رہی ہے۔

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کشیدگی، پاکستان کی ثالثی امن کی نئی امید قرار: سحرکامران

سحر کامران نے مزید کہا کہ بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر زیادہ پڑتا ہے، اس لیے حکومت کو منصفانہ ٹیکس پالیسی اپناتے ہوئے محصولات میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید خبریں