سحر کامران کی ایرانی سفارت خانے میں امام خمینیؒ کی برسی کی تقریب میں شرکت، پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ایرانی سفارت خانے اسلام آباد میں منعقدہ امام روح اللہ خمینیؒ کی 37ویں برسی کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سحر کامران نے کہا کہ امام خمینیؒ کی مزاحمت، انصاف اور اسلامی وحدت سے متعلق خدمات مسلم امہ کے لیے آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور ایرانی سفارت خانے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

والدِ مرحوم کی ساتویں برسی: سحرکامران کا جذباتی پیغام، ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ کی اپیل

سحر کامران نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط ہیں اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

تقریب میں مختلف سفارتی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

مزید خبریں