منگل,  10 دسمبر 2024ء
جے یوآئی تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کو تیار، اہم شرط رکھ دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے جے یو آئی والوں کے ہاتھ ووٹ کیلئے نہیں بلکہ انقلاب کیلئے بنے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے ذہن کو درست کرتی ہے تو ہم ساتھ چل سکتے ہیں۔ ہمارے اختلافات پی ٹی آئی کے ذہن کے ساتھ ہیں۔

راشد سومرو کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، ہم 7 ووٹ کے ساتھ اس وقت اسمبلی میں بیٹھ رہے ہیں۔ ہم نے 2018 اور 2024 دونوں انتخابات میں دھاندلی کی بات کی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت ختم ہوئی تو پی ڈی ایم عملاً ختم ہی ہوگئی تھی۔ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا تو پی ڈی ایم کا وجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جائے تو کونسا رستہ چھوڑیں گے؟ جمہوری راستہ نہیں ہوگا تو جے یو آئی کوئی بھی راستہ اختیار کرے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ جو بھی راستہ ہوا شدت پسندی تو نہیں ہوگی؟ جس پر راشد سومرو نے جواب دیا کہ ہم کوئی بھی راستہ اپنائیں گے۔ جنرل کونسل فیصلہ کریگی کہ ہم نے کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔

مزید خبریں