جمعه,  17 مئی 2024ء
ہمارےساتھ جوزیادتیاں ہونی تھی ہوچکی اب انصاف ہوناچاہیے،گوہرخان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ ہمارےساتھ جوزیادتیاں ہونی تھی ہوچکی اب انصاف ہوناچاہیے۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آفس کےباہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آج الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات پر سماعت ہوئی، آج مختصر سماعت ہوئی،تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس بھیجا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں۔

بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن بارے میں بتایا،پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں،کسی بھی جماعت نے ایسا الیکشن نہیں کرایا جیسا پی ٹی آئی نے کرایا ہے،ہمیں پوری امید ہے، بلے کا نشان اور سرٹیفکیٹ واپس ملے گا،سارے اخبارات میں پبلک نوٹس جاری کئے گئے،ہم پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بیٹھے ہیں،پارلیمان میں اپنے حقوق کیلئے بات نہیں کر نے دی جاتی،ہمارے کارکنوں اور رہنما ؤ ں کو اب بھی ہراساں کیا جارہا ہے،اس طرح سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا ،کم نہیں ہوگا،سپریم کورٹ کے آرڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹراپارٹی الیکشن کرائے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے،مریم نواز

چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ عوام نے بینگن، چمٹے کو ووٹ دئیے،ہم بائیکاٹ کی طرف نہیں گئے، اپنے حقوق کے لیے باہر نکلے ،اسمبلی میں استعفا دینے کے بارے کوئی گفتگو نہیں ہوئی،ہمیں بلے کا نشان بھی ملنا چاہیے، جتنی اوبزرویشن ہم نے پوائنٹ آؤٹ کی ہم یہ نہیں کہتے کے وہ سب ٹھیک ہیں، سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھی ہو چکی اب انصاف ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News