راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی تھانہ دھمیال میں کرائم میٹنگ،ایس ایچ او دھمیال اور تفتیشی افسران کی شرکت، ایس پی صدر نے فرداً فرداً تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے تھانہ دھمیال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ایس ایچ اودھمیال اورتفتیشی افسران نے شرکت کی، ایس پی صدر نے فرداً فرداً تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے، تفتیشی افسران سنگین مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دے کر میرٹ کو یقینی بنائیں،مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے بروقت چالان مرتب کیے جائیں، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔











