هفته,  27 جولائی 2024ء
بلوں سے پریشان عوام کے لیے پریشان کن خبر، بجلی ایک روپے 47 پیسے مہنگی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی، قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں کی جائے گی۔ بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے، کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اور مینٹینینس لاگت کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے اور ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے اثرات کی مد میں 12 ارب 38 کروڑ روپے مانگے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کی تھی، نیپرا نے پاور ڈویژن حکام کی بجلی ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News