راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی رواں سال اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی ،سنگین مقدمات میں ملوث 78اشتہاریوں سمیت 705اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے رواں سال اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری اے کے 78 اورکیٹیگری بی کے 627اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔
سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ، اشتہاری مجرمان اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔











