جمعه,  03 مئی 2024ء
فش کری مسالہ پر تنازع، سبھی پیکٹ واپس منگانے کا اعلان

سنگاپورسٹی (روشن پاکستان نیوز)سنگاپور کی حکومت نے بھارت سے درآمد کمپنی ’ایوریسٹ‘ کے فش کری مسالہ کو مقامی بازاروں سے ہٹا کر واپس نئی دہلی بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوریسٹ کے فش کری مسالہ میں جراثیم کش اتھلین آکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہونے کے انکشاف کے بعد سنگاپور کی حکومت نے ایکشن لیا۔

سناگور حکومت نے کری فش مسالہ کے سبھی پیکٹ واپس بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے تاہم ایورسٹ کمیشن کی جانب سے اس پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مسالے میں جراثیم کش اتھلین آکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہونے کا انکشاف ہانگ کانگ میں فوڈ سکیورٹی سینٹر کے نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔

سنگاپور فوڈ ایجنسی (ایس ایف اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹر ایس پی متھیا اینڈ سنس پی ٹی ای کو ہدایت کر دی کہ وہ مصنوعات کو واپس منگانے کی پیش قدمی کریں۔

ایس ایف اے کے قوانین کے مطابق مسالوں کی سیلف لائف بنانے کیلیے قابل قبول مقدار میں اس کے استعمال کی اجازت ہے تاہم ایوریسٹ فش کری مسالہ میں اس کی زیادہ مقدار صارفین کیلیے صحت سے متعلق ممکنہ خطرات پیدا کرتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News