جمعرات,  22 اکتوبر 2026ء
امریکا نے ایران کی 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں سمیت 5 افراد پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت عائد کی گئی ہیں جن کی زد میں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں قائم وہ شپنگ ایجنٹس بھی آئے ہیں جو ایران کی معاونت میں ملوث ہیں۔

امریکا اوراسرائیل کا ایران پر وسط مدتی انتخابات کے بعد مختصرمگر شدید کارروائی کا منصوبہ

پابندیوں کی فہرست میں دبئی میں قائم کمپنی وائلر شپنگ لائن بھی شامل ہے جبکہ پاناما اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں