لاہور(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کےمطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا،امتحان میں کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نےشرکت کی،جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔
فیصل آبادتعلیمی بورڈ کےمطابق امتحان میں ایک لاکھ پانچ ہزار 663 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 65 ہزار 178طلبہ کامیاب قرارپائے،تعلیمی بورڈ کےمطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 61.68 فیصد رہا، جبکہ باقی طلبہ کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
دوسری جانب ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے 11 ویں کلاس کےنتائج کے مطابق امتحان میں 55834 امیدوار شریک 30280 پاس ،25554 فیل ہوگئے، کامیابی کا مجموعی نتیجہ 54.23 فیصد رہا۔
ضلع سرگودھا میں گیارہویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 68.70 فیصد رہا، 25 ہزار 166 امیدواروں نے امتحان دیا، 17 ہزار 288 کامیاب قرار پائے۔
سرگودھا میں سرکاری اداروں کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 63.25 فیصد رہا،نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کا نتیجہ 73.91 فیصد رہا، 14 ہزار 107 امیدواروں میں سے 10 ہزار 427 کامیاب ہوئے،پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 54.01 فیصد رہا، 1448 میں سے 782 امیدوار کامیاب ہوئے۔











