پشاور(روشن پاکستان نیوز) ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کے لئے اہم عوامی انتباہ جاری کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کو کوئی بھی حساس معلومات یا رقم فراہم کرنے سے قبل لازمی تصدیق کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے کیپرا کے نام پر ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کو دھوکہ دینے اور افسران کی نقالی کرنے والوں کے خلاف اہم عوامی انتباہ جاری کر دیا ہے۔
کیپرا ترجمان نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد کی جانب سے خود کو کیپرا کا افسر ظاہر کر کے ٹیکس دہندگان اور کاروباری برادری سے رابطے کرنے اور رقم یا معلومات حاصل کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
پشاور: شادی کی تاریخ نہ دینے پر منگیتر کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
تمام ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیپرا کا نام استعمال کرنے والے کسی بھی شخص سے محتاط رہیں اور کسی بھی فرد کی شناخت اور کیپرا سے وابستگی کی سرکاری ذرائع سے تصدیق کرنا انتہائی لازمی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک شخص کو کوئی بھی حساس معلومات یا رقم فراہم کرنے سے قبل لازمی تصدیق کر لیں۔
کے پی آر اے کے نام کا غلط استعمال کرنے یا جعلی افسر بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی، کال یا پیغام کی صورت میں فوری طور پر کیپرا کے سرکاری واٹس ایپ نمبر اور سرکاری ذرائع سے رابطہ کر کے اطلاع دیں۔











