اسلام آباد(محب) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے مجوزہ پلان میں ایک بار پھر تبدیلی پر مشاورت جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے 8 تاریخ کو صوابی پہنچنے کے امکانات فی الحال کم ہیں۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے نئے روٹ میں خیبر سے پشاور، پھر پشاور سے چارسدہ جانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ کے بعد لانگ مارچ کو مہمند، باجوڑ اور پھر مالاکنڈ لے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق مالاکنڈ سے لانگ مارچ مردان اور پھر صوابی پہنچے گا، جبکہ موجودہ پلان کے تحت مارچ کو صوابی پہنچنے میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حتمی روٹ اور شیڈول پر مشاورت جاری ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔











