بدھ,  07 اکتوبر 2026ء
بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 7 افراد ہلاک

گجرات (روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز ریاست گجرات کے ضلع  بھاونگر کے ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ہلاک ہونے والے افراد بھاونگر سے الانگ جا رہے تھے جہاں وہ ایک شپ یارڈ میں کام کرتے تھے۔

جو کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی وہ بھارت کا ویزا لے کر دکھائیں: شان شاہد

پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 10 بجے بھاونگر سومناتھ نیشنل ہائی وے سے ملحقہ سروس روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی وہاں کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ٹریلر ہائی وے کی سروس روڈ پر کھڑا تھا، پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی ٹریلر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹریلر آگے کی طرف چلا گیا اور لاشیں ہائی وے پر بکھر گئیں جب کہ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مزید خبریں