بدھ,  07 اکتوبر 2026ء
ایف بی آئی پر سائبر حملے سے کھلبلی مچ گئی: نوعمر ہیکر گرفتار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر ہونے والے ایک بڑے سائبر حملے نے کھلبلی مچادی، جب کہ اس سلسلے میں نو عمر ہیکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی پر حملے کے الزام میں اردن میں ایک نوعمر ہیکر کو سیف الدین خضر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تاحال ایف بی آئی نے ملزم کی شناخت یا گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ سیف الدین خضر نامی نوجوان پر بدنام زمانہ ہیکنگ گروہ ’’شائنی ہنٹرز‘‘ کے اہم ارکان میں شامل ہونے کا شبہ بھی ہے۔

اس گروہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکی تحقیقاتی ادارے کی ملازمتوں سے متعلق ویب سائٹ میں نقب لگا کر ادارے کے ملازمین کا دو ٹیرابائٹس سے زائد ڈیٹا چرالیا تھا۔

جو کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی وہ بھارت کا ویزا لے کر دکھائیں: شان شاہد

ہیکرز کے دعوے کے مطابق چوری کیے گئے ڈیٹا میں ادارے کے ملازمین کے فون نمبرز، گھریلو پتے اور طبی معلومات سمیت دیگر حساس تفصیلات شامل تھیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق وہ شائنی ہنٹرز سے مبینہ طور پر منسلک حالیہ سائبر واقعے کی جارحانہ انداز میں تحقیقات کررہے ہیں۔

شراکت داروں کے تعاون سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔

مزید خبریں