اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئینی طور پر کسی بھی صوبے میں جن وجوہات کی بنیاد پر گورنر راج لگا سکتی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت ان تمام شرائط پر پورا اترتا ہے۔
سہیل آفریدی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ فیصلہ ہو بھی سکتا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلائی جا رہی۔
اس کے علاوہ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا، پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔











