لکی مروت(روشن پاکستان نیوز) لکی مروت کے گاؤں عبدل خیل میں مبینہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان والی بال کا میچ کھیلنے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ حملے میں 3 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جوابی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال سرکاری سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔











