بدھ,  23  ستمبر 2026ء
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز بڑی کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقےکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔

سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بڑی کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔

مزید خبریں