اتوار,  20  ستمبر 2026ء
سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

قلات(روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کروائے۔

دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

غلط اے آئی رپورٹ نے امریکا اور چین کو ممکنہ فوجی تصادم کے قریب پہنچا دیا

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لیا گیا۔

دوسری جانب خاران میں دہشتگردوں نے مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس سے 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں