بدھ,  16  ستمبر 2026ء
نادرا کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے پاکستانیوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی شہریوں، بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے التماس ہے کہ نادرا کا نام غلط طور پر استعمال کرنے والے یا نادرا سے متعلق خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے غیر مجاز ویب پورٹلز اور ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں۔

قسمت کا کھیل : قدرت نے 40 سال بعد بہن بھائی کو کیسے ملایا؟

ایسے غیر مجاز ویب پورٹلز یا ویب سائٹس پر اپنی ذاتی معلومات، پاسپورٹ کی تفصیلات، فنگر پرنٹس یا ادائیگی سے متعلق معلومات ہرگز درج یا شیئر نہ کریں۔

مزید خبریں