کراچی (روشن پاکستان نیوز) کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ایف 7 میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ادھر سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری دے دی
مزید برآں محمود آباد میں بریانی سینٹر پرفائرنگ سے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کے مطا بق بریانی سینٹر کے مالکان سے مبینہ بھتہ طلب کیا گیا تھا۔











