اتوار,  01 نومبر 2026ء
گیس کی سپلائی، حکومت نے دسمبر اور جنوری کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر ، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورت غیر یقینی ہے جس کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کیا، تیل کی قیمتیں شفاف طریقے سے مقرر کرتے ہیں۔

ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی باقی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی،امریکی صدر

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کے لیے سبسڈی والا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں، قطر سے گیس آ رہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہےگی۔

مزید خبریں