اتوار,  01 نومبر 2026ء
قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا خدشہ، ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی )  ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

علی حیدر کے مطابق تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں