اتوار,  13  ستمبر 2026ء
موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  حکومت نے موٹرسائیکل، رکشہ،  چنگچی  اور  چھوٹی گاڑیوں کے لیے  پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر خصوصی ریلیف  حاصل کرنےکا طریقہ کار  جاری کردیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے ریلیف اسکیم کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ شہری REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر بھیجیں۔ گاڑی نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ فیول ٹوکن کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر میسج کریں،  فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی پٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان

وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب  سے  ریلیف شروع ہوگا جب کہ ملک کےدیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  سے  ریلیف دستیاب ہوگا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے رعایت ملےگی۔موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر رعایت مقرر کی گئی ہے جب کہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں