پیر,  31  اگست 2026ء
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکمران اشرافیہ کے ہر طبقے کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑی، کرپشن اور بدانتظامی سمیت مختلف الزامات پر حکمران اشرافیہ کیخلاف کارروائیاں ہوئیں، صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانیوں کو شاید ہی احساس ہے کہ ملک پر بیوروکریٹس بھی حکمرانی کرتے رہے ہیں، سابق گورنرجنرل غلام محمد بیوروکریٹ تھے، سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی بھی بیوروکریٹ تھے، سابق صدور سکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بھی بیوروکریٹس تھے، یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب بظاہر اقتدار سیاست دانوں کے پاس تھا۔

21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا، سیاستدانوں کی نااہلی اور باہمی اختلافات نے بیوروکریسی کو جگہ فراہم کی، سیاستدان اپنی اصلاح کریں تو بیوروکریسی میں بھی خود بخود اصلاح اور احتساب آئے گا۔

مزید خبریں