هفته,  15  اگست 2026ء
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ ہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

راولپنڈ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع  خضدار  میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں  سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ ہندوستان کے  10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاعات پر شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنہ ہندوستان کی موجودگی پرکارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی۔

فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور  متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع  کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں