اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی قومی استقامت مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا۔
ایران کیساتھ جنگ سے تنگ آکر امریکی فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے نمٹنےکے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔
سابق فوجیوں نے بھی پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔











