بدھ,  12  اگست 2026ء
محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تہران(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے بارے میں بھی بریف کیا۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے باہمی مفادات یقینی، علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں