اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 48.526 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین جانے والے ایک مرد اور خاتون مسافر کے سامان سے 526 گرام آئس برآمد کی گئی، جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
دوسری کارروائی ضلع پشین کے علاقے یارو میں ایک ہوٹل کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی سے 48 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











