راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے گزشتہ روز بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ بارش کے دوران نالے میں گر گیا تھا جس کی تلاش کے بعد لاش مل گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی ہی کے علاقے گوجرخان میں کلیام مغل، مشین اسٹاپ کے قریب ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جہاں تقریباً 30 فٹ گہرے اور ایک فٹ چوڑے گڑھے میں ایک بکری گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران خصوصی رسیوں اور تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے بکری کو زندہ اور بحفاظت گڑھے سے باہر نکال لیا گیا۔
براڈ پیک پر برفانی تودے تلے دبنے والے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، دیگر 6 کی تلاش جاری
ریسکیو 1122 کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔











