جمعرات,  23 جولائی 2026ء
مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ جھگڑا کیس: ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

مری(روشن پاکستان نیوز) مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر پیش آنے والے لڑائی جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ تھانہ پھلگراں، اسلام آباد میں پہلے ہی درج کیا جا چکا تھا۔

دستیاب ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 8 اپریل 2026 کو پیش آیا، جس میں ٹول پلازہ پر لڑائی جھگڑے اور مبینہ تشدد کا ذکر کیا گیا۔ مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 147، 149، 186، 353 اور 427 کے تحت درج کیا گیا، جن میں ہنگامہ آرائی، سرکاری امور میں مداخلت، سرکاری اہلکاروں کی مزاحمت اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات شامل تھے۔

راولپنڈی: گرجا روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، دو مکانات گولیوں کی زد میں آگئے

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی، تاہم بعد ازاں فریقین کے درمیان رضامندی (راضی نامہ) ہونے پر معاملہ نمٹا دیا گیا۔

مزید خبریں