جمعرات,  23 جولائی 2026ء
سحر کامران کی پنجاب حکومت پر تنقید، متوازن ترقی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ سندھ کا شمار ملک کے مضبوط ترین صحت کے نظام رکھنے والے صوبوں میں ہوتا ہے جہاں جدید طبی سہولیات عوام کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کو سمجھنے کے لیے سندھ کے تھرپارکر اور پنجاب کے چولستان کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اپنی ثقافت اور ورثے پر فخر کرتا ہے، تاہم کسی صوبے کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنا اور وفاقی وسائل و ترقیاتی فنڈز کو مخصوص علاقوں تک محدود کرنا متوازن قومی ترقی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کشیدگی، پاکستان کی ثالثی امن کی نئی امید قرار: سحرکامران

سحر کامران نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کئی ساحلی شہر بھی نظرانداز کیے گئے، جبکہ سی پیک کے فنڈز بعض دیگر منصوبوں کی جانب منتقل کیے گئے۔ انہوں نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی خواتین کے اغوا اور تشدد کے واقعات سمیت مبینہ ماورائے عدالت کارروائیوں کے معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے حالیہ بارشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان بارشوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بھی نمایاں کر دیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں