پیر,  06 جولائی 2026ء
موجودہ نظام کے تحت ملک چل رہا اور نہ چل سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی(روشن پاکستان نیوز): سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت ملک چل پا رہا ہے اور نہ چل سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم گھر چلے جائیں، رہیں یا کابینہ بدل دیں، مگر ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس نظام کے تحت نہ ملک چل سکتا ہے اور نہ چل پا رہا ہے۔

انہوں نے اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کو مسئلے کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام ہوگا تو عوام کو تعلیم، سڑکوں، صحت کی بہتر سہولتیں مل سکیں گی۔

سابق وزیراعظم نے حکومتیں نہیں چاہتیں کہ مضبوط بلدیاتی نظام ہو۔ عوام کو کسی کی فکر نہیں، حکمران اپنے مفاد کیلیے قانون اور پالیسیاں بناتے ہیں۔ چھوٹےانتظامی یونٹس ہوں گے، تو ملک کا نظام بہتر ہوگا۔ ملک کے کئی حصوں سے صوبوں کے قیام کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ہمیں پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا کہ ملک و قوم کا مفاد کس میں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بہتری کے لیے ملک میں اصلاحات لانا ہوں گی، قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہو گی۔

فارورڈ بلاک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

لوگوں کی رائے کا احترام کرنا ہوگا اور الیکشن کی چوری بند کرنا ہوگی۔ جب تک یہ سب نہیں ہوگا، عوام نظام کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں امیدوار آج گھر سے نکلنے کے قابل نہیں ہیں۔ ساری جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں۔ ایسا الیکشن جس میں عوامی نمائندے حصہ نہ لیں، وہ حکومت عوام کو قبول نہیں۔ اس سے کشمیر کے معاملے کو بھی نقصان ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے لاہور میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعے کو کرمنل کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور اس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ وہ اس واقعے کو کیسے ڈیل کرتا ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو قانون حرکت میں آئے اور جوڈیشل نظام انصاف فراہم کرے۔

مزید خبریں