ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات جس میں مختلف امور سمیت دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیکورٹی معاملات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے اہم یاداشت پر دستخط کیے گئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت داخلہ کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا دونوں کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان وزارت داخلہ کی سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اسکے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے دونوں وزرائے داخلہ نے اہم یاداشت پر دستخط بھی کیے۔











