جمعرات,  14 مئی 2026ء
ٹیکس وصولی کے ہتھکنڈے بھتہ خوری کے زمرے میں آتے ہیں، حنا ربانی کھر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) : سابق وزیر خارجہ اور پی پی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے ہتھکنڈے بھتہ خوری کے زمرے میں آتے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پی پی پی کے سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں فنانشل انسٹیٹوشنز ترمیمی بل 2026 پر غور کیا گیا۔

سید نوید قمر نے کہا کہ قانون میں بینکار کیلیے تو رعایت اور ضمانت رکھی گئی ہے، مگر قرض لینے والے کیلیے کوئی رعایت نہیں رکھی گئی۔ یہ رعایت یا تو دونوں کو دیں یا اس کو ختم کر دیں۔

جاوید حنیف نے کہا کہ سرکاری افسران کو اچھی رضا پر فیصلہ دینے پر رعایت دی جاتی ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بے شک وہ جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرے۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ اور ملاقات کیسز پر سماعت، جیل حکام سے جواب طلب

اس موقع پر سابق وزیر خارجہ اور پی پی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئی ایم ایف کے کہنے پر دھڑا دھڑ قانون بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت جو ٹیکس وصولی کے لیے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، وہ بھتہ خوری کے زمرے میں آتے ہیں۔ ملک میں اتنے زیادہ ٹیکس ہیں کہ کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں