جمعه,  24 اپریل 2026ء
پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، مہنگائی کے باعث کٹوتی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے لیے رواں مالی سال کے چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری کر دیا ہے، تاہم مہنگائی کے پیشِ نظر مجموعی بجٹ میں کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کے لیے 44 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ مہنگائی کے باعث 6 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے مختص 200 ارب روپے کے بجٹ میں سے اب تک 194 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب، عبدالکریم کے مطابق مختلف یونٹس اور اضلاع کے لیے بجٹ کی تقسیم بھی کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور کو سب سے زیادہ 7 ارب 10 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کو 2 ارب روپے دیے گئے ہیں۔

ذاتی سرکاری استعمال کیلئے 10ارب روپےکا جہاز جبکہ پنجاب ڈولفن فورس پیٹرول کی سہولت سے محروم! پنجاب حکومت کی ترقی یا زوال؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اسی طرح سی پی او فیصل آباد اور راولپنڈی کو 1.9 ارب روپے فی کس، سی پی او گوجرانوالہ اور ملتان کو 1.2 ارب روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین روپے، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب روپے جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب روپے، ایلیٹ فورس کو 179 ملین روپے، سی ٹی او لاہور کو 1 ارب روپے اور سی ٹی او گوجرانوالہ کو 109 ملین روپے دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پولیس کے غیر استعمال شدہ فنڈز واپس (سرنڈر) کیے جائیں گے، جبکہ سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں مزید 30 سے 35 ارب روپے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں