اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ عہدے کی اہل ہوں لیکن ہم صرف اپنے بھائی کا ساتھ دے رہے ہیں۔
گورکھپور فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، عمران خان نے سیاسی جماعت بنانے کے لیے 30 سال محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہٹائے جانے کے بعد بھائی نے حقیقی مزاحمت شروع کی، انہوں نے ہر پاکستانی کو سیاست سے متعلق باشعور کردیا ہے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ عوام کو حق ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں سے سوال کریں، حکومت نے منتیں کیں 9 اپریل کو احتجاج نہ کیا جائے ایاز صادق نے ترلے کیے تھے۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ حکومت پر دباؤ تھا ہم نے بھائی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، مذاکرات جاری رکھیں گے اور ہم مکمل طور پر پر امن رہیں گے۔
نواز شریف، زرداری اور عمران خان کے ساتھ مِل بیٹھنے کی تجویز سامنے آ گئی
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ عہدوں کا طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے تھے۔
سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خانم کے الزامات مسترد کردیے اور کہا تھا کہ میں عہدوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے میں نے خود استعفیٰ دیا، بانی کی ہدایت پر تینوں بہنیں میرے دفتر آئیں اور استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے میں اس پر قائم نہیں رہنا چاہتا علیمہ خانم کو پیغام پہنچا دیا ہے، چاہتا ہوں جب بھی بانی سے اگلی ملاقات ہو میرا استعفیٰ انہیں پیش کیا جائے۔











