اتوار,  12 جنوری 2025ء
مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

لاہور (روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ تقریباً5ہزار شہری اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں۔

4200سے زائدمکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں،روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے ۔

وزیر اعلیٰ نے قرضہ  دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرضہ  15 سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا،اس کے علاوہ مئی تک 40ہزار درخواست گزاروں کو قرضہ دینے کاہدف بھی مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں؛ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے: ملالہ یوسفزئی

انہوں نےکہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو،اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔

مزید خبریں