هفته,  27 جولائی 2024ء
سعد رفیق نے شکست تسلیم کر لی، لطیف کھوسہ کو مبارکباد

لاہور(روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کر لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:الیکشن 2024 کا پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا کرے! آمین۔

واضح رہے این اے 122 لاہور سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سعد رفیق 77 ہزار سے زائد ووٹ لے سکے جبکہ سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News