اتوار,  24 نومبر 2024ء
کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور ان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا، ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید خبریں