منگل,  10 دسمبر 2024ء
عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری، کون ہارے گا اور کون جیتے گا؟ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی تفصیل دیکھیں!

اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن 2024ء کا میدان سج گیا ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سمیت پی ٹی آئی نے اپنے آزاد امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔ جن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

این اے 47:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اسلام آباد سے ن لیگ کے طارق فضل چودھری اور آزادامیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر میں کاٹنے کامقابلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے سبط الحیدر بخاری اور آزاد امیدوار شعیب شاہین بھی میدان میں ہیں۔

این اے 48:

این اے48 اسلام آباد سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر اور آزاد امیدوار راجا خرم عباس میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے جبکہ آزاد امیدوار سید علی بخاری بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔

این اے 16:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد سے ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی اور آزاد امیدوار علی اصغر میں کڑا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار مہتاب احمد عباسی بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے10بونیر:

این اے10بونیر سےآزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی اور اے این پی کے عبدالرئوف خان آمنے سامنے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے بخت جہان خان بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 92:

این اے92 بھکر سے آزاد امیدوار رشید اکبر نوانی اورآزاد امیدوارافضل خان ڈھانڈلہ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ آزاد امیدوار ظہیر عباس نقوی بھی میدان میں ہیں۔

این اے 164بہاولپور:

این اے 164بہاولپور سےن لیگ کے ریاض حسین پیرزادہ اور پیپلز پارٹی کے عرفان احمد گردیزی میںتگڑا مقابلہ جاری ہے۔ آزاد امیدوار ملک اعجاز احمد گڈن بھی مدمقابل ہیں۔

این اے 165بہاولپور:

این اے 165 بہاولپورسے ق لیگ کے چودھری طارق بشیر چیمہ اور آزاد امیدوار سعود مجید میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد امیدوار بشارت علی بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 168 بہاولپور:

این اے 168 بہاولپور سے ن لیگ کے ملک اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار سمیع اللہ چودھری آمنے سامنے ہیں۔ ق لیگ کے چودھری طارق بشیر چیمہ بھی میدان میں ہیں۔

این اے 160بہاولنگر:

این اے 160بہاولنگر سے آزاد امیدوارسید اصغر شاہ ،ن لیگ کے میاں عبدالغفار وٹو میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ ٹی ایل پی کے امیدوارسعد رضوی بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 161 بہاولنگر:

این اے 161 بہاولنگر: ن لیگ کے عالم داد لالیکا ،آزاد امیدوار شاہد امین میں تگڑا مقابلہ ہے۔ حقوق خلق پارٹی کے امتیاز عالم اور جماعتِ اسلامی کے ارسلان خاکوانی بھی میدان میں ہیں۔

این اے 163 بہاولنگر:

این اے 163 بہاولنگر سے آزاد امیدوار طلعت محمود بسرا ،ن لیگ کے نورالحسن تنویر میں کڑا مقابلہ ہے جبکہ زیڈ لیگ کے چودھری اعجازالحق ہیں اور پاکستان کسان اتحاد کے شاہد انجم قسمت آزمائیں گے۔

این اے214تھرپارکر:

این اے214تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کےامیرعلی شاہ ، آزاد امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی آمنے سامنے ہیں۔ جی ڈی اے کے عبدالرزاق بھی میدان میں ہیں۔

این اے 215 تھرپارکر:

این اے 215 تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کے مہیش کمار ملانی ،جی ڈی اےکےارباب غلام رحیم میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار مہر النسا ءبھی قسمت آزمارہی ہیں۔

این اے 108 جھنگ:

این اے 108 جھنگ سے آزاد امیدوار محبوب سلطان ، ن لیگ کے فیصل صالح حیات میں تگڑا مقابلہ جبکہ آزاد امیدوارمیاں معظم اکرم بھی میدان میں ہیں۔

این اے 24چارسدہ:

این اے 24چارسدہ سے آزاد امیدوار انور تاج ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد شیر پائو میں کڑا مقابلہ ہے جبکہ جے یو آئی ف کے گوہر علی بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 25 چارسدہ:

این اے 25 چارسدہ سے آزاد امیدوار فضل محمد خان ،اے این پی کے ایمل ولی خان آمنے سامنے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے گوہر شاہ بھی مقابلہ کریں گے۔

این اے 58 چکوال:

این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال، آزاد امیدوار ایاز امیر میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی خان بھی میدان میں ہیں۔

این اے 144 خانیوال:

این اے 144 خانیوال سے آزاد امیدوار رضا حیات ، عابد حسین امام میں تگڑا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوارسید فخر امام بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 145 خانیوال:

این اے 145 خانیوال سے ن لیگ کےمحمد خان ڈاہا ، پیپلز پارٹی کے رانا عبدالرحمان خان میں کڑا مقابلہ جاری ہے جبکہ آزاد امیدوارحامد یار ہراج بھی مقابلہ کریں گے۔

این اے 256 خضدار:

این اے 256 خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل، آزاد امیدوار میر اسرار اللہ آمنے سامنے ہیں۔ آزاد امید وار شفیق الرحمان بھی میدان میںہیں۔

این اے 202 خیرپور:

این اے 202 خیرپور سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ ، جی ڈی اے کے غوث علی شاہ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار عمبرین ملک بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 52 راولپنڈی:

این اے 52 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجا جاوید اخلاص ، پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف میں تگڑا مقابلہ جاری ہے جبکہ آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی بھی میدان میںہیں۔

این اے 53 راولپنڈی:

این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجا قمرالسلام ، آزاد امیدوار چودھری نثار علی خان کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے۔ آزاد امیدوار اجمل صابر راجا بھی مقابلہ کریں گے۔

این اے 54 راولپنڈی:

این اے 54 راولپنڈی سے آئی پی پی کے غلام سرور خان ، آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک آمنے سامنے ہیں۔ آزاد امیدوار عذرا مسعود بھی قسمت آزمائیں گی۔

این اے 55 راولپنڈی:

این اے 55 راولپنڈی سےن لیگ کے ملک ابرار احمد ، آزاد امیدوار راجا محمد بشارت میں مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار بابر سلطان جدون بھی میدان میں ہیں۔

این اے 56 راولپنڈی:

این اے 56 راولپنڈی سے ن لیگ کےمحمد حنیف عباسی اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد مقابلے میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار شہریار ریاض بھی مقابلہ کریں گے۔

این اے 253 زیارت:

این اے 253 زیارت سے جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی ، جے یو آئی کے نصیر کاکڑ میں تگڑا مقابلہ جاری ہے جبکہ آزاد امیدوار صدام ترین بھی میدان میں ہیں۔

این اے 209 سانگھڑ:

این اے 209 سانگھڑ سےپیپلز پارٹی کی شازیہ مری ،جی ڈی اے کے محمد خان جونیجو میں کڑا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار حمیدہ مسعود شاہ بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 82 سرگودھا:

این اے 82 سرگودھا سے ن لیگ کے مختار احمد بھرتھ، پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن آمنے سامنے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کےزبیر گوندل بھی میدان میں ہیں۔

این اے 83 سرگودھا:

این اے 83 سرگودھا سے ن لیگ کے محسن شاہ نواز رانجھا ،آزاد امیدواراسامہ غیاث میلہ میں مقابلہ جاری ہے اور جماعت اسلامی اسد اللہ بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 2 سوات:

این اے 2 سوات سے ن لیگ کے امیر مقام ، آزاد امیدواریافتہ امجد علی خان میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اے این پی کے ایوب خان اور پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر حیدر علی بھی میدان میں ہیں۔

این اے 70 سیالکوٹ:

این اے 70 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ارمغان سبحانی ،آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان میں تگڑا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار صاحبزادہ حامد رضا بھی قسمت آزمائیں گی۔

این اے 71 سیالکوٹ:

این اے 71 سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف ، آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار میں کڑا مقابلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے خواجہ اویس مشتاق بھی میدان میں ہیں۔

این اے 73 سیالکوٹ:

این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار اور آزاد امیدوارعلی اسجد ملہی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رانا محمود اشرف بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 40 شمالی وزیرستان:

این اے 40 شمالی وزیرستان سے جے یو آئی ف کے مصباح الدین ، این ڈی ایم کےمحسن جاوید میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ آزاد امیدواراورنگزیب خان بھی میدان میںہیں۔

این اے 207 شہید بینظیرآباد:

این اے 207 شہید بینظیرآباد سے پیپلز پارٹی کے آصف زرداری ،آزاد امیدوار شیر محمد رند میں کڑا مقابلہ ہے۔ ٹی ایل پی کے امیدوار سعید احمدبھی مدمقابل ہیں۔

این اے 19 صوابی:

این اے 19 صوابی سے آزاد امیدوار اسد قیصر،جے یو آئی ف کے مولانا فضل حقانی آمنے سامنے ہیں۔ اے این پی کے شاہ نواز خان بھی میدان میں ہیں۔

این اے 20 صوابی:

این اے 20 صوابی سےآزاد امیدوار شہرام خان، اے این پی کے وارث خان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے عثمان خان بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 100 فیصل آباد:

این اے 100 فیصل آباد سے ن لیگ کےرانا ثنا ءاللہ، آزاد امیدوار نثار جٹ میں کڑا مقابلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی سدرہ سعید بندیشہ بھی مدمقابل ہیں۔

این اے101 فیصل آباد:

این اے101 فیصل آباد سے ن لیگ کے عرفان منان ، آزاد امیدوار سے رانا عاطف میں تگڑا مقابلہ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے فیاض احمد بھی میدان میںہیں۔

این اے 132 قصور:

این اے 132 قصور سے ن لیگ کے میاں محمد شہباز شریف، آزاد امیدوار سرادار محمد حسین ڈوگر آمنے سامنے ہیں۔ تحریک لبیک کے فقیر حسین بھی میدان میں ہے۔

این اے 78 گوجرانوالہ:

این اے 78 گوجرانوالہ سے ن لیگ کےخرم دستگیر ، آزاد امیدوار مبین عارف جٹ کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے۔

این اے 79 گوجرانوالہ:

این اے 79 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے ذوالفقار احمد اور استحکام پاکستان کے رانا نذیر احمد کا تگڑا مقابلہ جاری ہے۔

این اے 81 گوجرانوالہ:

این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ اور آزاد امیدوار بلال اعجاز مد مقابل ہیں۔

این اے 194 لاڑکانہ:

این اے 194 لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری اورجے یو آئی کے راشد خالد محمود آمنے سامنے ہیں۔ان کے علاوہ پاکستانی عوامی تحریک کے گل حسن بھی میدان میں ہیں۔

این اے 117 لاہور:

این اے 117 لاہور سےآئی پی پی کے عبدالعلیم خان، آزاد امیدوار علی اعجاز میں تگڑا مقابلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف اختر بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 118 لاہور:

این اے 118 لاہور سےن لیگ کے حمزہ شہباز، آزاد امیدوار عالیہ حمزہ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ آزاد امیدوار محمد خان مدنی بھی میدان میںہیں۔

این اے 119 لاہور:

این اے 119 لاہور سے ن لیگ کی مریم نواز اور آزاد شہزاد فاروق میں کڑا مقابلہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے افتخار شاہد بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 120 لاہور:

این اے 120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق، آزاد امیدوار منصب اعوان آمنے سامنے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے منیر احمد بھی میدان میں ہیں۔

این اے 121 لاہور:

این اے 121 لاہور سے ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر، آزاد امیدواروسیم قادر میں تگڑا مقابلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 122:

این اے 122 سےن لیگ کے خواجہ سعد رفیق، آزاد امیدوار لطیف کھوسہ میں کڑا مقابلہ ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد امتیاز بھی میدان میںہیں۔

این اے 123 لاہور:

این اے 123 لاہور سے ن لیگ کے شہباز شریف اور آزاد امیدوار افضال عزیم پاہٹ آمنے سامنے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ قسمت آزمائیں گے۔

این اے 127:

این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو اور ن لیگ کےعطا تارڑ میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر بھی میدان میں ہیں۔

این اے 128 :

این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا اور آئی پی پی کے عون چودھری میں تگڑا مقابلہ ہے۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ قسمت آزمائیں گے۔

این اے 130:

این اے 130 سے ن لیگ کے نواز شریف اور آزاد امیدوار یاسمین راشد آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اقبال احمد خا ن بھی مدمقابل ہیں۔

این اے 6 لوئر دیر:

این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ا ے این پی کے بہادر خان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ آزد امیدوار محمد بشیر بھی مدمقابل ہیں۔

این اے 155 لودھراں :

این اے 155 لودھراں سے آئی پی پی کے جہانگیر ترین اور ن لیگ کے صدیق بلوچ میں تگڑا مقابلہ جاری ہے۔ آزاد امیدوار عفت طاہرہ بھی میدان میں ہیں۔

این اے 41 لکی مروت :

این اے 41 لکی مروت سے آزاد امیدوار شیر افضل خان اور جے یو آئی کے اسجد محمود مد مقابل ہیں۔ آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ بھی قسمت آزمائیں گے ۔

این اے 15 مانسہرہ :

این اے 15 مانسہرہ سے ن لیگ کے نواز شریف اور آزاد امیدوار شہزاداہ گشتاسپ آمنے سامنے ہیں اور پیپلز پارٹی کے زرگل خان بھی میدان میں ہیں۔

این اے 148 ملتان:

این اے 148 ملتان سے ن لیگ کے احمد حسین ڈیہڑ اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی میں تگڑا مقابلہ جاری ہے۔ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک بھی قسمت آزمائیں گے ۔

این اے 37 کرم:

این اے 37 کرم سےپیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری اورایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین آمنے سامنے ہیں۔ جے یو آئی ایف کے عصمت اللہ بھی میدان میں ہیں۔

این اے 263 کوئٹہ:

این اے 263 کوئٹہ سے پی کے میپ کے محمود خان اچکزئی اور آزاد امیدوار میر لشکری رئیسانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے روزی خان کاکڑ بھی میدان میں ہیں۔

این اے 264 کوئٹہ:

این اے 264 کوئٹہ سے بی این پی کے اختر مینگل اور پیپلز پارٹی کے جمال رئیسانی آمنے سامنے ہیں۔جے یو آئی ایف کے عبد الرحمان بھی قسمت آزمائیں گے۔

این اے 35 کوہاٹ:

این اے 35 کوہاٹ سےن لیگ کے عباس آفریدی اور جے یو آئی ایف کے گوہر خان بنگش کے درمیان تگڑا مقابلہ ہےاور آزاد امیدوار شہریار آفریدی بھی میدان میں ہیں۔

این اے 18 ہری پور:

این اے 18 ہری پور سے آزاد امیدوار عمر ایوب خان اور ن لیگ کے بابر نواز خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اورپیپلز پارٹی کے علی زوار حسین بھی قسمت آزمائیں گے۔

کراچی سائوتھ این اے 239 :

کراچی سائوتھ این اے 239 سے پیپلز پارٹی کے سردار نبیل گبول اور آزاد امیدوار شکور شاد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

کراچی سائوتھ این اے 240:

کراچی سائوتھ این اے 240 سے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور ایم کیو ایم کے ارشد عبداللہ ووہرا آمنے سامنے ہیں۔

کراچی سائوتھ این اے 241:

کراچی سائوتھ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ اور اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان بھی میدان میں ہیں۔

کراچی کیماڑی این اے 242:

کراچی کیماڑی این اے 242 سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مند وخیل اور ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔

کراچی کیماڑی این اے 243:

کراچی کیماڑی این اے 243 سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل اور ایم کیو ایم کے ہمایوں سلطان کے درمیان مقابلہ ہے۔

کراچی ویسٹ این اے 244 :

کراچی ویسٹ این اے 244 سے پیپلز پارٹی کے عبدالبار ی اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار مد مقابل ہیں۔

کراچی ویسٹ این اے 245:

کراچی ویسٹ این اے 245 سےپیپلز پارٹی کے صدیق اکبر اور ایم کیو ایم کےحفیظ الدین کا آمنے سامنےہیں۔

کراچی ویسٹ این اے 246:

کراچی ویسٹ سے این اے 246 سےپیپلز پارٹی کے وسیم اختر ، ایم کیو ایم کے امین الحق اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن میں بڑا مقابلہ ہے۔

این اے 149 ملتان:

این اے 149 ملتان سے آئی پی پی کے جہانگیر خان ترین اور آزادامیدوار ملک عامر ڈوگر اور جے یو آئی ایس کے محمد صفدر اقبال میں کاٹنے کامقابلہ ہے۔

این اے 150 ملتان:

این اے 150 ملتان سے ن لیگ کے جاوید اختر ، آزادامیدوار زین حسین قریشی اور پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن میں کاٹنے کامقابلہ ہے۔

این اے 151 ملتان:

این اے 151 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی اور آزادامیدوار مہربانو قریشی میں کاٹنے کامقابلہ جاری ہے جبکہن لیگ کے ملک عبدالغفار ڈوگر بھی میدان میں ہیں۔

این اے 152 ملتان:

این اے 152 ملتان سےن لیگ کے جاوید علی شاہ اور آزادامیدوار رانا اعجاز احمد نون میں کاٹنے کامقابلہ جاری ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر گیلانی بھی میدان میں ہیں۔

این اے 153 ملتان:

این اے 153 ملتان سے ن لیگ کے رانا قاسم نون ، آزادامیدوار دیوان عاشق حسین اور ریاض حسین لانگ میں کاٹنے کامقابلہ ہے۔

این اے 76 نارووال:

این اے 76 نارووال سے ن لیگ کے احسن اقبال ، آزادامیدوار جاوید کاہلوں اور ٹی ایل پی سید جہانزیب بخاری میں کاٹنے کامقابلہ ہے۔

این اے 158وہاڑی :

این اے 158وہاڑی سے ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ، آزادامیدوار طاہر اقبال اور آفتاب خان کھچی میں کاٹنے کامقابلہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے سبط الحیدر بخاری اور آزاد امیدوار شعیب شاہین بھی میدان میں ہیں۔

این اے 159 :

این اے 159 سے ن لیگ کے سعید خان منیس اور آزادامیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر میں کاٹنے کا مقابلہ جبکہ پیپلز پارٹی کے محمود حیات ٹوچی خان بھی میدان میں موجود ہیں۔

این اے 43 ٹانک :

این اے 43 ٹانک سے جے یو آئی کے اسد محمود، آزادامیدوار داوڑ خان کنڈی اور ٹی ایل پی کے رمضان شوری میں کاٹنے کامقابلہ ہے۔

این اے 221 ٹنڈو محمد خان:

این اے 221 ٹنڈو محمد خان سے پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور جی ڈی اے کے علی نواز تالپور اور آزاد امیدوار محمد عرفان میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

این اے 44 ڈی آئی خان:

این اے 44 ڈی آئی خان سے آزاد امیدوار ولی امین گنڈاپور ، جے یو آئی کے فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔

این اے 248 کراچی سینٹرل:

این اے 248 کراچی سینٹرل سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اورجماعت اسلامی کے بابر خان اور پیپلز پارٹی کے محمد حسن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

مزید خبریں