هفته,  27 جولائی 2024ء
اے این ایف کی کارروائیاں ،36 کلوسے زائد منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 8 کارروائیوں میں 36 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، طورخم اور ڈی آئی خان میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 6 کلو ہیروئن،3 کلو82 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 27 کلو350گرام چرس،83 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News