منگل,  07 مئی 2024ء
وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دئیے گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دے دئیے گئے ہیں۔وزرات داخلہ کی جانب سے چئیرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اور کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات ہیں۔

وزیراعظم نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی۔

وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News