اتوار,  19 مئی 2024ء
پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے زیر اہتمام تین روزہ جشنِ بہاراں فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد رواں ہفتے 9-10-11 مئی کو علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ جشن بہاراں فیسٹیول کے حوالے سے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں اور تین روزہ جشنِ بہاراں فیسٹول میں عوامی دلچسپی کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

جشن بہاراں فیسٹیول کے تین روزہ پروگرام میں فلاور شو، میوزیکل شو، لائٹ شو، پنجابی ثقافتی اسٹالز، فوڈ فیسٹیول، آتش بازی، کینڈل لائٹ شو، گھوڑا ڈانس اور نیزہ بازی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ علامہ اقبال پارک میں افتتاحی تقریب کے حوالے سے پنڈال کو رنگ برنگی روشنیوں سے خوبصورتی سے سجایا جائیگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News